کراچی ،9 پولیس انسپکٹرز کی ڈی ایس پی رینک پر ترقی

  کراچی ،9 پولیس انسپکٹرز کی ڈی ایس پی رینک پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقارتقریب کے دوران سندھ پولیس کے 09پولیس انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی کے باقاعدہ رینک لگائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈٹریننگ سندھ آفتاب پٹھان کے علاوہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی آپریشن،اے آئی جی آپریشنزسندھ اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ بھی موجود تھے ۔ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی پانیوالے انسپکٹرزمیں چار کراچی رینج،تین لیگل برانچ جبکہ دو فارنزک ڈویژن سندھ پولیس سے منسلک ہیں۔آئی جی سندھ نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانیوالے افسران کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں اورتجربوں کی بدولت ناصرف پولیسنگ کے عمل کو عین مفاد عامہ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرینگے بلکہ پولیس کی جرائم کےخلاف کارکردگی کو مذید ٹھوس اور مربوط بھی بنائیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -