ٹانک،جنوبی وزیر ستان تحصیل سراروغہ میں آبنوشی سکیموں کے چیک تقسیم

ٹانک،جنوبی وزیر ستان تحصیل سراروغہ میں آبنوشی سکیموں کے چیک تقسیم

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستا ن کے علاقہ تحصیل سراروغہ میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام آبنوشی کی اسکیموں کے چیک تقسیم کر دئیے گئے 28بریگیڈ کے کمانڈر امجد عزیز مغل نے چیک تقسیم کئے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں آبنوشی کی چیکوں کی تقسیم کے حوالے سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 28بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر امجد عزیز مغل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ تقریب میں ڈپٹی کمانڈر کرنل اختر سمیت علاقہ عمائدین بھی شریک تھے تقریب میں آبنوشی کی پانچ اسکیموں کے لئے پہلی قسط کی مد میں پانچ دیہاتوں کے شرکاء میں بریگیڈئیر امجد عزیز مغل نے چیک تقسیم کئے اس موقع پر بریگیڈئیر امجد عزیز مغل کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسکیموں کی تکمیل سے قبائلی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی پاک آرمی انتظامیہ کے ساتھ ملکر عوام کے معیار زندگیوں کو بلند کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے سڑکو ں سمیت عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہیں تاکہ شہری ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -