کراچی، قائد آباد سے 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی، قائد آباد سے 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ان ملزمان کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان نے 4 مئی کو ایک کارخانے سے 2لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی تھی، اس واردات میں کارخانے کا ملازم فیصل بھی شامل تھا۔پولیس نے بتایا ملزمان سے اسلحہ اور لوٹی گئی ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے۔