ٹرانسمیشن انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام مکمل 

ٹرانسمیشن انہانسمنٹ پراجیکٹ کے تحت یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کام مکمل 

  

کراچی(پ ر) کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن انہانسمنٹ پراجیکٹ TP-1000کے تحت، یونیورسٹی روڈ پرٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام تیزی سے مکمل کرنے کے بعد معاہدے کے مطابق سڑک کی تکمیل اور کارپیٹنگ کیلئے کے ایم سی کے حوالے کردیا ہے۔220KVAڈبل سرکٹ زیرزمین ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام کے ایم سی، ڈی ایم سی اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت تمام متعلقہ حکام کی جانب سے منظوری کے بعد شروع کیا گیا تھا جبکہ متعلقہ انتظامیہ کو بذریعہ چالان فیس بھی ادا کی گئی۔کے الیکٹرک کی ٹیموں کی دن رات کوششوں کی بدولت یونیورسٹی روڈ پر زیر زمین نئی کیبل بچھانے کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا گیا اور اس ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی تکمیل کے نتیجے میں گلشن اقبال، گلستان جوہرسمیت جیل روڈ، عزیز آباد اور سوک سینٹرکے اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی ۔کے الیکٹرک کے 46 کروڑ امریکی ڈالر پرمشتمل پراجیکٹ TP-1000کی بدولت پاور یوٹیلیٹی ، کل سات گرڈ اسٹیشنز اورمتعدد نئی ٹرانسمیشن لائنز کے ذریعے، اضافی 800 میگا واٹ بجلی فراہم کر سکے گی ۔اس کے علاوہ ، کے الیکٹرک نے بجلی کی قابل بھروسہ فراہمی اور دستیابی کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں بجلی کی پیداوار میں 1057میگا واٹ اضافے سمیت لائن لاسزمیں36فیصد سے کم کرکے تقریباً 20فیصد تک لایاگیا ہے ۔ان اقدامات کی بدولت ادارے نے تمام صنعتی علاقوںسمیت شہر کے 70فیصد حصے کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کردیا ہے جبکہ 2009میں صرف 23فیصد علاقے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ تھے۔کے الیکٹرک نے کسٹمرز انگیجمنٹ کومزید بہتر بنانے کیلئے 30کسٹمرسینٹرز قائم کرنے کے علاوہ ’حال ہی میں کے ای لائیو‘ موبائل ایپ بھی متعارف کرائی ہے۔فی الحال کے الیکٹرک کی اولین ترجیحا ت میں بجلی کی پیداوار ی گنجائش میں اضافہ کرنااور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانا شامل ہے ۔گزشتہ دو سالوں کے دوران ، ٹرانسمیشن کی صلاحیت میں788 MVAکااضافہ ہوا جبکہ 127فیڈرز اور تقریباً2300پی ایم ٹیز /سب اسٹیشنز کی بدولت ڈسٹری بیوشن کی صلاحیت میں 406میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -