کراچی ،ہوٹل مہران کی جانب سے افطارعشائیے کا انعقاد 

  کراچی ،ہوٹل مہران کی جانب سے افطارعشائیے کا انعقاد 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہوٹل مہران کی جانب سے مہمانوں کے لیے رمضان کے مبارک مہینے کے لیے افطار و عشائیہ منعقد کیا گیا جو یکم رمضان سے پورے مہینے جاری رہے گا افطار عشائیہ کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستان و کانٹینٹل کھانوں کی ایک سو سے زائد ڈیشش رکھی گئی ہیں جبکہ مہمانوں کی روزانہ لکی ڈرو کے ذریعے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے گفٹ کے بھی رکھے گئے ہیں جس میں ایئر ٹکٹ موٹر سائیکل و دیگر قیمتی اشیاءبھی رکھی گئی ہیں یکم رمضان کو عشائیہ میں جاپان تھائی لینڈ ،ملیشیا ءاور انڈونیشیاءکے سفارتکاروں ان کے اہل خانہ نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر سفارتکاروں سمیت ہوٹل کے جنرل مینیجر اختر ریاض ڈائریکٹر مارکیٹنگ یاسر احمد نے گفتگو کی قائم مقام قونصل جنرل جاپان کئسو نوری اشیدا نے کہا کہ وہ پاکستان کھانے شوق سے کھاتے ہیں انہیں نہاری ،پائے ،بریانی اور باربی کیو بہت پسند ہیں ہوٹل مہران کے شہریوں کے لیے چھا ایونٹ منعقد کیا ہے اور میں لطف اندوز ہورہا ہوں تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاتمری چواچاتا THATREE CHAUVACHATA نے کہا انہیں چکن کڑھائی ،چکن سجی بریانی لسی بہت پسند ہے ہوٹل مہران میں سو سے زائد ڈیشیز دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے لگن کے ساتھ ایونٹ منتعقد کیا ہے اس موقع پر جنرل مینیجر اختر ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے افطار وعشائیہ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانوں کی اقسام رکھا ہے اس موقع پر ہوٹل کھے ڈائریکٹر مارکیٹنگ یاسر احمد نے کہا کہ یہاں آنے والے مہمانوں کی آمد کو یاد گار بنانے کے لیے مختلف کمپنیوں کو بیش قیمت انعامات کو افطار ڈنر کا لازمی بنادیا ہے قبل ازیں تمام سفارتکاروں اور ہوٹل کی انتظامیہ نے ربن کاٹ کر پورنے مہینے جاری رہنے والے افطار ڈنر کاافتتاح کیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -