امریکی جریدے کا مودی کی تصویر ”بھارت کا منقسم اعلیٰ“ کے عنوان پر مبنی سرورق

امریکی جریدے کا مودی کی تصویر ”بھارت کا منقسم اعلیٰ“ کے عنوان پر مبنی سرورق

  

واشنگٹن(این این آئی)معروف امریکی جریدے نے اپنے نئے شمارے کے سرورق پر بھارتی وزیر اعظم کی تصویر متنازع عنوان کےساتھ شا ئع کی ہے، سرورق پر مودی کی تصویر کےساتھ ”بھارت کا منقسم اعلیٰ“ کے الفاظ تحریر ہیں۔امریکی میگزین کے سرورق پر موجود شہ سرخی جریدے میں موجود ایک مضمون سے متعلق ہے، جس میں مصنف نے بھارتی سیاست پر اپنے خیالات کااظہار کیا ہے، مضمون کی شہ سرخی بھی دلچسپ ہے جس میں مصنف نے سوال پوچھا ہے کیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مزید پانچ سال مودی حکومت کو برداشت کرےگی؟مضمون میں سابق بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے سیکولر نظریات اور مودی کے نظریات سے موازنہ بھی کیا گیا ہے، اس کےساتھ مودی کے بطور وزیر ا علیٰ گجرات میں ہوئے فسادات کا تذکرہ بھی مضمون کا حصہ ہے۔بھارت میں ان دنوں لوک سبھا انتخابات کا عمل جاری ہے، ایسے موقع پر میگز ین کے متنازع ٹائٹل نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے، جس میں اس عنوان پر تنقید کی گئی ہے تو اس کی حمایت میں بھی بہت سے لو گو ں نے اظہار خیال کیا ہے۔اسی شمارے کے ایک اورمضمون میں مودی کی اب تک کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ا±نہیں اقتصادی اصلا حات کےلئے بھارت کی بہترین امید بھی قرار دیا گیا ہے۔

امریکی جریدہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -