پاک فوج 6دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے،ملیحہ لودھی

  پاک فوج 6دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے،ملیحہ لودھی

  

نیویارک (آ ئی این پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاک فوج 6 دہائیوں سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہی ہے، امن مشنز میں پاکستان کا کلیدی کردار عالمی امن کیلئے ہماری کوششوں کا ثبوت ہے،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن مشنزمیں تربیت اورمہارت کو فروغ دینے سے متعلق مباحثہ سے خطاب کر تے ہو ئے ملیحہ لودھی کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان 6دہائیوں سے اپنی افواج اور تکنیکی سامان سے امن مشنز میں حصہ ڈال رہا ہے،امن مشنز میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سر فہرست رہا ہے،انہو ں نے مز ید کہا کہ پاکستان نے باقی ممالک کے فوجی دستوں کو تربیت دینے کی پیشکش کی ہے ،اقوام متحدہ میں پاکستان دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا چیئرمین بھی ہے، امن مشنزمیں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں پاکستان ہمیشہ سر فہرست رہا ہے۔

ملیحہ لودھی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -