بونیر میں ڈاکو ﺅں کی دیدہ دلیر ی ،بازار میں نوجوان نقدی اور موبائل سے محروم
بونےر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونےر کے مرکزی بازار سواڑی میں ڈاکو راج ،نوجوان کو ایک لاکھ روپے نقد اور ایک قیمتی سام سانگ موبائل سے محروم کردیا۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کی ۔اس سے قبل بھی اسلحہ کی نوک پر رقم چھیننے کی واردات ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق چعرزئی کوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سہراج الحق نے اپنے بوڑھے بابا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ میرے ماموں نے نیشنل بنک سواڑی پر میرے نام ایک لاکھ چھہ ہزار چارسو روپے روانہ کئے تھے ۔میں نے مذکورہ رقم بنک سے لیکر باہر نکلا ،جوں ہی میں بنک سے باہر نکلادو افراد نے میرا تعاقب کرنا شروع کیا ۔انہوںنے بھرے بازار میں مجھ سے کہا کہ اپ روزہ سے ہے ۔میں نے اسے بتایا کہ مسلمان ہو اور روزہ سے ہو ،انہوںنے میرے جیب میں ہاتھ ڈال کر ایک لاکھ روپے نقد اور ایک قیمتی موبائل مجھ سے چھین لیا ۔انہوںنے کہا کہ میں نے مقامی پولیس سٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف ائی ار درج کرائی ۔سہراج الحق اور اسکے بوڑھے بابا نے بونےر پولیس سے مطالبہ کیاہے کہ ہے کہ وہ غریب ہے اور اسکے کوئی یہاں پر کمانے والے نہیں ہے ۔ہمارے رمضان اور عید کے خرچے کا دارومدار اسی رقم پر تھا جو ہم سے ڈاکو نے چھین لیا ۔پولیس ان نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے رقم برامد کرے ۔