شبقدر ،رمضان المبارک میں گراں فروشوں کی چاندی

شبقدر ،رمضان المبارک میں گراں فروشوں کی چاندی

  

شبقدر( تحصیل رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہیں،مقدس مہینے میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے سستا بازار صرف اخبارات میں لگ گئے،شبقدر میں سستا بازار کا نام و نشان بھی نظر نہیں آیا،قصابوں ،سبزی فروشوں ،پھل فروشوں اور دیگر دوکانداروں نے مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہیں عوام جائیں تو کہاں جائیں؟فریاد اور شکاتیں سننے والے عاجز آگئے کہتے ہیں انتظامیہ کے پاس جر مانہ کر نا اور گرفتار کر کے جیل بھیجنا ہیں تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار میں گراں فروشوں نے بابرکت مہینے میں روزہ داروں کے لیے روزہ رکھنا بھی محال بنا کر سخت پریشانیوں میں مبتلاکر دیا ہیں دوکانداروں چھابڑی فروشوں ریڑھی بانوں اور قصائیوں نے مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے عوام کی زندگی عذاب بنا دی گراں فروش سر عام کہتے ہیں حکومت نے ہر چیز مہنگی کر دی ہمارا بھی کم آمدن میں گزارا نہیں ہوتا اس لیے ہم نے بھی ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کر دیا انتظامیہ چاہے ہمیں جر مانہ کرے یا جیل میں ڈال دیں ہم اپنے من مانے ریٹ پر اشیاءفروخت کرینگے عوام جب انتظامیہ کو شکایت کرتے ہیں تو انتظامیہ کا جواب بھی یہی آتا ہے ہم اور کیا کر سکتے ہیں گراں فروشوں کو جر مانہ کرینگے اور دوسرا آپشن جیل بھیجنا ہے عوام کا کہنا ہیں کہ ہم جائیں تو کہاں جائیں حکومت نے تو ہم کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہیں حکومت نے سستا بازاروں کا اعلان کر دیا تھا کہ اس سے عوام کو ریلیف ملے گا شبقدر میں تو سستا بازار کا نام و نشان بھی نہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمرآن خان نے ایک اجلاس کے دوران منتخب نمائندوں کو ہدایات جاری کیے تھے کہ سستا بازاروں کا دورہ کرے عوام میں رہیں مگر سستا بازار شبقدر کی بجائے اخبارات میں لگ گیا اور منتخب نمائندے عوامی حلقوں میں رہنے کی بجائے حیات آباد اور اسلام کے عالیشان بنگلوں میں رہ رہے ہیں عوامی مشکلات اور مسائل پر منتخب نمائندوں نے فرضی روزہ کیساتھ چپ کا بھی روزہ رکھا ہوا ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کر کے قیمتوں میں نمایاں کمی لائیں پی ڈبلیو ڈی لیبر کے صوبائی صدر گل زمین اور اس کے ساتھی شفیع اللہ مشہور بلیک میلر ہیں ۔ان کی من پسند بھرتیاںنہ ہونے کی باعث حواس باختہ ہوکر محکمہ انہار کے افسران کے خلاف من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری لیبر یونین مسعود خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار میں جتنی بھی بھرتیاں ہوچکی ہے وہ قانون کے مطابق ہے۔گل زمین ایک فراڈی اور جھوٹا آدمی ہے۔گل زمین نے لوگوں سے بھرتی کیلئے لاکھوں روپے بٹورے ہیں ۔اور اب منہ چھپا رہا ہے۔اپنی ساکھ بچانے کیلئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات محکمہ انہار پر لگا رہا ہے۔لوگ ان کے اصلیت کو جان چکے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر کوئی اعتبار کیلئے تیار نہیں ۔مسعود خان نے کہا کہ ہم بہت جلد اس جھوٹے شخص کو بے نقاب کرنے کیلئے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -