خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنیوالوں کو سرکاری مہمان بنایا جائیگا : ڈپٹی کمشنر شانگلہ 

  خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنیوالوں کو سرکاری مہمان بنایا جائیگا : ڈپٹی کمشنر ...

  

  الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈپٹی کمشنرفیاض خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں گران فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ،خودساختہ مہنگائی پیداکرنے والوں کو جیل بھیجا جائےں گے۔ گران فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سختی سے نمٹے گی، رمضان المبارک میں انتظامیہ کے تمام اسسٹنٹ کمشنران اپنے متعلقہ بازاروں میں اشیاءخوردونوش ،پھل سبزیوں وگوشت کی نرخوں کی نگرانی کرنے کیلئے ہدایت جاری کردیئے ہیں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شا نگلہ فیاض خان شیرپاﺅ نے گزشتہ روزبشام اور دیگر بازاروں میں دکانوں کی چکنگ کے بعدمیڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ رسول شاہ،ایس پی انوسٹی گیشن محمدخالد،اسسٹنٹ کمشنرالپوری فداالکریم،اسسٹنٹ کمشنربشام اورمتعلقہ تحصیلداران بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر انھوں نے بشام کونشی میں افطاری میں شرکت کی جس میں علاقہ مکینوں سمیت شاہراہ ریشم پر سفر کرنے والے مسافروں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنرفیاض خان شیرپاﺅ نے عوامی شکایات پرمختلف بازاروں کا دورہ کے موقع کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ خاص طور پر اشیائے خوردو نوش میں ملاوٹ اور گرانفروشی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انھوں نے مختلف سپر سٹوروں اور دکانوں کا بھی معائنہ کیا ، سبزی فروش اور دیگر دکاندار روزانہ کی بنیاد پر نرخنامہ اویزاں رکھیں ، کسی کے ساتھ بھی رعائت نہیں بھرتی جائیگی ۔عوامی شکایات کا بھر پور ازالہ کیا جائیگا ۔اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں من مانی پر انتظامیہ بھر پور کاروائی کرے گی ، کسی کو بھی عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ماہ رمضان میں بازروں کا روزانہ چکنگ کرے گی،عوام اس حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے ہمیں گران فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے بارے میں اگاہ کرے ضلعی انتظامیہ شانگلہ بھرپور کارروائی کرے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرالپوری فداالکریم،اسسٹنٹ کمشنربشام اور تحصیلداران بشام اور متعلقہ دکانداروں کو حکومت کی مقررہ کردہ ریٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کئے اور درجنوں دکانداروں کووارننگ دئے ڈپٹی کمشنر شانگلہ فیاض شیرپاﺅنے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو اپنے علاقوں میں قصائیوں اوردکانوں مارکٹوں کا مسلسل معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -