الخدمت کے تحت یتیم بچوں کی مفت ہیلتھ اسکریننگ کا اہتمام

الخدمت کے تحت یتیم بچوں کی مفت ہیلتھ اسکریننگ کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت تحت رجسٹرڈ یتیم بچوں کے لیے مفت اسکریننگ کیمپس لگا ئے گئے جن میں 1000سے زائد بچوں میں جنرل امراض،آنکھوں اور دانتوں کے امراض کا معائنہ کیا گیا،کیمپس ماہرڈاکٹرز نے بچوں کا معائنہ کیا اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے معاونت کی،اس موقع پر الخدمت کے آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران بھی موجود تھے کیمپس غربی،وسطی، کورنگی،لیاری کے دو علاقوں اورناظم آباد میں منعقد کیے گئے۔کیمپس میں بچوں کا امراض سے بچنے کی تدابیر بتائیں اورانہیں صحت کا خیال رکھنے سے متعلق آگاہی فراہم کی کئی۔رکن سند ھ اسمبلی سید عبدالرشید اورامیرزون جواد شعیب نے لیاری میں اسکریننگ کیمپس کا دورہ کیا جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسزقاضی سید صدرالدین،امیر جماعت اسلامی ضلع غربی اسحاق خان نے غربی اور ناظم آباد میں اور امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے اسکریننگ کیمپس کا دورہ کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ یتیموں کی کفالت سنت بنوی ؐ اور نیکی ہے۔الخدمت نیکی کمانے میں مصروف ہے۔اسکریننگ کا بنیادی مقصد بچوں کوصحت کی جانچ ہے تاکہ تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ انہیں ان کی صحت سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جاسکے۔عبدالرشید کا کہنا تھا اسکریننگ کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے،مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ الخدمت کے کاموں میں اس کا ساتھ دیں۔