رمضان انسان میں تقویٰ کی روح پھونکتا ہے،شاہ عبد الحق

رمضان انسان میں تقویٰ کی روح پھونکتا ہے،شاہ عبد الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ ما ہ رمضان انسان میں تقویٰ کی روح پھونکتا ہے،روزے کا بنیا دی مقصد برائی سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ماہ صیام مسلمان کو اتحا د، تنظیم اور ایمان کی علا مت بنا تا ہے مسلمانو ں کیلئے اس ما ہ کا سبق بہترین امت اور قوم بننا ہے انہو ں نے کہا کہ اسی بر کت والے مہینے کی ستا ئیسویں شب کو رب کریم نے ہمیں ملک پاکستان عطا فرمایا۔ یہ بات انہو ں نے مصلح الدین گارڈن میں اجتما ع سے خطاب میں کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں قرآن کا نزول ہوا آج ہم نے قرآن کے احکا ما ت و تعلیم کو فراموش کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہم مصا ئب و آلام کا شکا ر ہیں ہمیں اپنا ناطہ قرآن سے مضبو ط کر نا ہو گا قرآن ہی ہما را مقصد،ہما را قانون اور راہ نجا ت کا ذریعہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت رمضان المبارک میں مہنگائی کے سد باب کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کر تے ہو ئے ذخیرہ اندوزوں نا جا ئز منا فع خوروں کے خلا ف مو ئ ثر کا روائی کرے تاکہ اشیا ئے صرف کی قیمتو ں میں استحکام رہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر