پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ،حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ،حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری ...
پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ،حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملے میں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری سمیت 5 دہشتگرد مارے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون حملہ افغان حدود لمن کے علاقے میں ایک مکان پرہوا ہے،ڈرون طیارے نے ایک گھر پر دو میزائل فائر کئے،جس کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے ،مارے جانےوالوں میں حافظ گل بہادرگروپ کا کمانڈراسد اللہ عرف سنگری بھی شامل ہے،ڈرون حملے میں مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

مزید : اہم خبریں /کسان پاکستان