رمضان شوگر ملز ریفرنس،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر

رمضان شوگر ملز ریفرنس،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی ...
رمضان شوگر ملز ریفرنس،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت کے جج جوادالحسن سماعت کرینگے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شہبازشریف اورحمزہ شہبازکیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی،شہبازشریف کوآشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں طلب کیاگیا ہے جبکہ حمزہ شہبازکورمضان شوگرملزکیس میں طلب کیاگیاہے۔احتساب عدالت کے جج جوادالحسن سماعت کریں گے، شہبازشریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوں گے ،شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی گئی ۔

جبکہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہونگے ،حمزہ شہباز کے درخواست وکیل عطااللہ تارڑنے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرادی،وکیل میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حمزہ شہبازکی طبیعت ناسازہے پیش نہیں ہوسکتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میڈیکل گراؤنڈپرپیشی سے استثنیٰ دے۔واضح رہے کہ شہبازشریف،حمزہ شہبازاوردیگرملزمان پرفردجرم عائدہوچکی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -