وزیراعظم نے مالیاتی امورپراہم اجلاس پیرکو طلب کرلیا

وزیراعظم نے مالیاتی امورپراہم اجلاس پیرکو طلب کرلیا
وزیراعظم نے مالیاتی امورپراہم اجلاس پیرکو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے مالیاتی امورپراہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا،اجلاس پیرکی شام 5بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں سخت شرائط پر وزیراعظم عمران خان نے مالیاتی امورپراہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا،اجلاس پیرکی شام 5بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔اجلاس میں آئی ایم ایف مذاکرات اورٹیکس ایمنسٹی سکیم پربات چیت ہوگی،مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورمتعلقہ حکام بریفنگ دیں گے،ذرائع کا کہناہے کہ کابینہ ارکان کوبھی اجلاس میں مدعوکیاگیا، آئی ایم ایف معاہدے اورٹیکس ایمنسٹی سکیم پربریفنگ دی جائےگی