’’یہ چیز پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک خطرناک ٹیم بنا دیتی ہے اور ۔ ۔ ۔‘‘ اظہر علی نے دل کی بات کہہ دی

’’یہ چیز پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک خطرناک ٹیم بنا دیتی ہے اور ۔ ۔ ۔‘‘ اظہر علی ...
’’یہ چیز پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک خطرناک ٹیم بنا دیتی ہے اور ۔ ۔ ۔‘‘ اظہر علی نے دل کی بات کہہ دی

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ سٹار  اظہر علی نے پاکستان ٹیم کو غیر یقینی مگر خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کسی بھی صورتحال سے ابھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، غیر یقینی ٹیم کا لیبل اچھا تو نہیں لگتالیکن حقیقت ہے،گرین شرٹس کسی بھی صورتحال سے ابھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہی چیز ان کو ایک خطرناک ٹیم بنا دیتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  آئی سی سی کو انٹرویو میں اظہر علی نے کہاکہ ماضی میں کئی بار ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے فیورٹس میں شامل نہ ہونے کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امیدہے کہ اس بار بھی پلیئرز خاص پرفارمنس دکھانے میں کامیاب ہوں گے،پاکستان ٹیم نے انگلینڈ میں کافی کرکٹ کھیلی اور پرفارم بھی کیا،پُرامید ہوں کہ پاکستان ورلڈکپ جیت سکتا ہے۔اظہر علی نے بتایا کہ  انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کارکردگی کی بدولت محمد عامر سکواڈ میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں،محمد حفیظ بطور اوپنر کھیلنا چاہتے ہیں لیکن فخرزمان اور امام الحق اچھا پرفارم کررہے ہیں،سینئر آل رائونڈر کی مڈل آرڈر میں کارکردگی اچھی ہے،اوپننگ جوڑی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

مزید :

کھیل -