وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کا مسودہ مسترد نہیں کیا بلکہ ۔ ۔ ۔ نجی ٹی وی چینل نے حکومت ذرائع کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کا مسودہ مسترد نہیں کیا بلکہ ۔ ۔ ۔ نجی ٹی وی ...
وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سے معاہدے کا مسودہ مسترد نہیں کیا بلکہ ۔ ۔ ۔ نجی ٹی وی چینل نے حکومت ذرائع کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کہا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے مابین ہونیوالے سٹاف لیول معاہدے کا مسودہ مسترد کردیا ہے لیکن اب نجی ٹی وی چینل نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد نہیں کیا،باہمی طے شدہ نکات واشنگٹن آئی ایم ایف کے ہیڈ کوارٹر بھجوائے جا چکے ہیں اور منظوری آتے ہی باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ  آئی ایم ایف سے پروگرام پر اتفاق ہوگیا ہے اور سٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد نہیں کیا۔واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے فائنل راؤنڈ میں قرضہ پروگرام کی تمام جزئیات طے کرلی گئیں، آئی ایم ایف 3 سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -