اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آسمانی بجلی ...
اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس پر روزہ داروں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ فیصل آباداور سرگودھامیں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلا م آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، اسلام آبادوگردو نوا ح میں بارش سے جل تھل ہو گیا اور شہر اقتدار کا موسم سہاناہو گیا،ادھر سانگلہ ہل،فیصل آباد، جڑانوالہ، سمندری اور گردونواح میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ،جبکہ اوچ شریف اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، پنڈی بھٹیاں ،چنیوٹ ،سرگودھا کے مختلف حصوں میں بارش جاری ہے،بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،فیصل آبادکے علاقے ڈجکوٹ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیاجبکہ سرگودھا میں سرگودھا میں شاہ نکڈر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /اسلام آباد