پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آﺅٹ پیکج پر اتفاق رائے ہو گیا،حکومتی ذرائع

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آﺅٹ پیکج پر اتفاق رائے ہو گیا،حکومتی ...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آﺅٹ پیکج پر اتفاق رائے ہو گیا،حکومتی ذرائع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آﺅٹ پیکج پر اتفاق رائے ہو گیا ہے،طے شدہ نکات آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر بھجوائے جا چکے ہیں ،واشنگٹن سے منطوری آتے ہی معاہدے کااعلان کردیا جائے گا۔

نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آﺅٹ پیکج پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ طے پا چکا ہے ،حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کا مسودہ مسترد نہیں کیا، طے شدہ نکات آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر بھجوائے جا چکے ہیں ،واشنگٹن سے منطوری آتے ہی معاہدے کااعلان کردیا جائے گا،آئی ایم ایف 3 سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -