پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اورکنول شوذب کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اورکنول شوذب کیخلاف نااہلی کیس ...
پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اورکنول شوذب کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی خواتین ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اورکنول شوذب کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق پیرکوسماعت کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اور کنول شوذب کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق پیرکوسماعت کریں گے ،عدالت نے ارکان اسمبلی کے وکلاسے دلائل طلب کررکھے ہیں ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیخلاف (ن)لیگ نے درخواست دائرکررکھی ہے ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملیکہ بخاری کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک دہری شہریت رکھتی تھیں،ملیکہ بخاری کودہری شہریت اورکنول شوذب کوغلط بیانی پرنااہل کیاجائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ارکان اسمبلی کونااہل کیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -