کراچی میں خاتون ماڈل پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کراچی میں خاتون ماڈل پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
کراچی میں خاتون ماڈل پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

  

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں خاتون ماڈل پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں تشدد کے حوالے سے ماڈل فرح کا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا،جس میں ماڈل فرح کا کہنا ہے کہ انکو چار مئی کی رات گھر جاتے ہوئے گن پوائنٹ پر ٹیکسی سے اتار کر جان شیر خان نامی شخص نے اغوا کیا اور نارتھ ناظم آباد میں واقع گھر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا ، خاتون کا کہنا ہے کہ جان شیر خان سے چھ ماہ قبل دوستی ہوئی تھی اور جان شیر خان ماڈلنگ کرنے سے منع کررہا ہے ، اسکی بات نہیں مانی تو اس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کا مقدمہ خاتون فرح کی مدعیت میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزم نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے ، جبکہ فرح نے مقدمہ تو درج کرایا لیکن عدالت نہیں پہنچی، اورابھی تک خاتون نے تفتیشی ٹیم سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /جرم و انصاف