ہتک عزت دعویٰ کیس، میشا شفیع کی مہلت کی استدعا مسترد،گواہ کنزہ منیر کا بیان قلمبند

ہتک عزت دعویٰ کیس، میشا شفیع کی مہلت کی استدعا مسترد،گواہ کنزہ منیر کا بیان ...
ہتک عزت دعویٰ کیس، میشا شفیع کی مہلت کی استدعا مسترد،گواہ کنزہ منیر کا بیان قلمبند

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کے دوران گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل کی مہلت کی استدعا مسترد کردی اور گلوکار علی ظفر کے گواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ہوئی،گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے کہا کہ کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ،عدالت کیس سپریم کورٹ کے حکم تک مہلت فراہم کرے ،گلوکار علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میں دو گواہان عدالت میں لے کرآیاہوں،عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا مستر د کردی اور گواہان کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیئے۔

عدالت میں ماڈل کینزہ منیرنے اپنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ 10 سے 11 لوگ ریہرسل میں موجودتھے،45 منٹ تک سٹوڈیومیں ریہرسل جاری رہی،ریہرسل کے دوران ویڈیوبھی بن رہی تھی،گواہ کنزہ منیرنے کہا کہ دونوں گانے کے دوران 4 سے 5 فٹ دورکھڑے تھے،میشاشفیع کے الزامات کااچھی طرح علم ہے وہ جھوٹی ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزیدگواہوں کوشہادت کےلئے طلب کرلیا اور سماعت18 مئی تک ملتوی کردی ۔

مزید : تفریح