محمد عامر بھی وائرس کا شکار ہو گئے، مداحوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

محمد عامر بھی وائرس کا شکار ہو گئے، مداحوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی
محمد عامر بھی وائرس کا شکار ہو گئے، مداحوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر وائرل انفیکشن کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور آج کے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق محمد عامر دوسرے ون ڈے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہیں کیونکہ وہ وائرل انفکیشن کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ لیگ سپنر یاسر شاہ میچ میں حصہ لیں گے۔

محمد عامر کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں کارکردگی سے مشروط ہے لیکن پہلا میچ بارش کے باعث متاثر ہوا اور انہیں کارکردگی دکھانے کا موقع نہ ملا اور اب وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان بھی وائرس کا شکار ہو کر ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں اور بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں جس کے بعد انہوں نے لندن میں ماہر ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا اور اب تیزی سے صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔

مزید :

کھیل -