عمران خان کیخلاف چیخنے والانیب کاخام مال، روزہ ہے ، پورا رمضان بلاول کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوگی ؛شیخ رشیداحمد

عمران خان کیخلاف چیخنے والانیب کاخام مال، روزہ ہے ، پورا رمضان بلاول کے بارے ...
عمران خان کیخلاف چیخنے والانیب کاخام مال، روزہ ہے ، پورا رمضان بلاول کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوگی ؛شیخ رشیداحمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف فورنے اس ملک کونوچاہے،شریف برادران اور زرداری مہنگائی کے ذمے دار ہیں،کرائے کے لوگ ملک کو اندرسے نقصان پہنچاناچاہتے ہیں،ایک نس گیادوسراپھنس گیاہے،عمران خان کیخلاف چیخنے والانیب کاخام مال ہے، میرا روزہ ہے ، پورا رمضان بلاول کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ جہانگیرترین ایل بی ڈبلیوہوچکے،ریفرنس بھی ان کیخلاف جاچکا، جہانگیر ترین ضائع ہوچکے ہیں،آئی ایم ایف سے معاہد ہ ایک دو دن میں ہو جائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے لوگ جمع کیے،اس سے 4 گنازیادہ میری افطارپارٹی میں تھے،انہوں نے کہا کہ 4 باروزیراعظم بننے والے نوازشریف کوجیل چھوڑنے 400 لوگ گئے،شیخ رشید کا کہناتھا کہ  ان کے کپڑے، جائیدادیں سب کچھ باہرہیں، ان لوگوں نے کفن پربھی مختلف بینکوں کی جیب لگائی ہوگی،یہ فرشتوں کیساتھ بھی ڈیل کریں گے،ان کامطالبہ صرف لندن جاناہوتاہے۔ شیخ رشید  نے کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہے، کرائے کے لوگ پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کےساتھ ہرممکن تعاون کیاجائیگا، ریلوے کی نجکاری نہیں کی جارہی،کئی سال بعض ایم ایل ون پر میں نے ہی دوبارہ دستخط کئے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کوتباہ حال معیشت ملی، اسدعمرناتجربہ کارآدمی نہیں،غلط الزام نہ لگایاجائے،اسدعمرقیمتی آدمی ہیں،ان کونئی کابینہ میں ہوناچاہی۔شیخ رشید کا کہنا تھا ایمنسٹی سکیم پیر کو کابینہ اجلاس میں زیر بحث ہوگی، وزیراعظم کو کل کہا شہباز، نواز شریف اور زرداری کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔  وزیراعظم عمران خان کو مجبوریاں ہے، ان وزیروں کو ہٹایا جو قریب تھے، عمران خان کے بچوں اور نواز شریف کے بچوں میں فرق ہے۔