پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ٹیم میں کون کون شامل ہے؟

پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ٹیم میں کون کون شامل ہے؟
پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ٹیم میں کون کون شامل ہے؟

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریف ٹیم کو کم سے کم مجموعے پر آﺅٹ کر کے ہدف کا تعاقب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد حفیظ دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہیں جبکہ شعیب ملک نے ابھی ٹیم کو جوائن کیا ہے اس لئے دونوں ہی آج کا میچ نہیں کھیل رہے جبکہ محمد عامر بھی آج کے میچ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں بلکہ ان کی جگہ لیگ سپنر یاسر شاہ میدان میں اپنے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخرزمان، بابراعظم، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، یاسر شاہ اور آصف علی شامل ہیں۔

انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، این مورگن، بین سٹوکس، جوز بٹلر، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، عادل راشد اور لائم پلنکٹ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -