جووزیراعظم سلیکٹڈہواس کوخالی اپوزیشن نہیں عوام بھی نہیں مانتی،مریم اورنگزیب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب سلیکٹڈ،نااہل اورنالائق وزیراعظم کواپنا رویہ بدلناہوگا،فوادچودھری صاحب وزیراعظم کواگرترلے،منتیں،واسطے اوردھمکیاں دیکرمناناپڑے تومزہ تونہ آیا ناں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے فوادچودھری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ جووزیراعظم سلیکٹڈہواسکوخالی اپوزیشن نہیں عوام بھی نہیں مانتی،جس وزیراعظم کی کابینہ اپنی نہ ہواس کووزیراعظم کیسے مان لیں،جس وزیراعظم نے آتے ہی 9ماہ میں عوام کے منہ سے روٹی چھین لی اس کووزیراعظم کیسے مانیں۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ فوادچودھری صاحب،جس نے ملک کوآئی ایم ایف میں گروی رکھوادیاہواس کوکیسے وزیراعظم مان لیں،جس نے ملک کوبھکاری،نوکری،غریبوں سےگھرچھین لیےہوں اسکوکیسے وزیراعظم مان لیں،فواد صاحب آپ آج کل جوسائنس کے انکشافات کررہے ہیں وہی کریں،قوم کافی مستفید ہورہی ہے۔