” بھکاریوں کو تکرار کا حق نہیں“آئی ایم ایف نے حکومت کو صاف جواب دیدیا

” بھکاریوں کو تکرار کا حق نہیں“آئی ایم ایف نے حکومت کو صاف جواب دیدیا
” بھکاریوں کو تکرار کا حق نہیں“آئی ایم ایف نے حکومت کو صاف جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان بیل آﺅٹ پیکج کیلئے بات چیت جاری ہے اور حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فریقین کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر اتفاق رائے ہو گیا ہے،طے شدہ نکات آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر بھجوائے جا چکے ہیں تاہم اب سینئر صحافی کامران خان نے کہاہے کہ” آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرنے کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے انکار کردیا، بھکاریوں کو تکرارکا حق نہیں ، اب ، بیل آﺅٹ پیکج لیں یا پھر چھوڑ دیں، واشنگٹن میں کوئی مفت کھابے نہیں ہیں، عمران خان کے لیے شدید سردرد ہے کہ اب کوئی آپشن باقی نہیں لیکن یہ گولی نگلنا پڑے گی“۔


اس سے قبل کامران خان نے کہا کہ ”پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفد درمیان تین سال مدت کیلئے معیشت بحالی پیکیج طے ہوگیا ہے ،اس وقت معاہدہ آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر واشنگٹن میں منظوری کے مرحلے سے گزر رہا ہے آج رات کسی وقت یا کل صبح باقاعدہ بیان جاری کر دیا جائے گا، یقیناً غریبوں کے کٹھن وقت کی آمد ہے، انتہائی سخت شرائط ماننی پڑیں“۔

دوسری طرف ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ طے پا چکا ہے ،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کا مسودہ مسترد نہیں کیا، طے شدہ نکات آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر بھجوائے جا چکے ہیں ،واشنگٹن سے منطوری آتے ہی معاہدے کااعلان کردیا جائے گا،آئی ایم ایف 3 سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے گا۔

مزید :

قومی -بزنس -