سی ڈی اے کوشادی ہال گرانے سے روکنے کے حکم میں 24 جون تک توسیع

سی ڈی اے کوشادی ہال گرانے سے روکنے کے حکم میں 24 جون تک توسیع
سی ڈی اے کوشادی ہال گرانے سے روکنے کے حکم میں 24 جون تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو شادی ہال گرانے سے روکنے کے حکم میں 24 جون تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق شادی ہال مالکان کی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے تحریری حکم جاری کیا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شادی ہال ریگولرکرانے کوتیارہیں لیکن بھاری فیس خلاف قانون ہے۔عدالت نے اپنے حکمنامہ میں کہاہے کہ سی ڈی اے شادی ہال مالکان کی درخواستوں پرجواب جمع کرانے میں ناکام رہا،سی ڈی اے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائے،عدالت نے سی ڈی اے کوشادی ہال گرانے سے روکنے کے حکم میں مزید24 جون تک توسیع کردی ۔
واضح رہے کہ سی ڈی اے نے 10اپریل کومارکیز،شادی ہال گرانے کانوٹس جاری کیاتھا ۔