خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی: فردوس عاشق اعوان

خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی: فردوس ...
خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی: فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی جبکہ ان کی جماعت کی پالیسی ہی یہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ آپ ہمیشہ جھوٹ بول کر ہی عوام کو گمراہ کرتے آئے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کے 30 سالہ سیاسی کچرے کی بدبو جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف یوٹیلیٹی سٹورز نہیں ملک کا خزانہ خالی کر کے ن لیگیوں نے جیبیں بھریںجبکہ تحریک انصاف نے بابرکت مہینے میں 2 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) کی دی گئی سبسڈی آج سے کہیں کم 76 کروڑ روپے تھی جو صرف آپ کی نااہلی اور نالائقی سے ضائع ہو گئی، ہماری پارلیمانی میٹنگ میں عوامی مسائل کی باتیں ہوتی ہیں لطیفہ گوئی نہیں ہوتی۔

مزید :

قومی -