عمران خان کی کابینہ میں اب اگلی تبدیلی کب ہونے جارہی ہے؟ شیخ رشید نے بتادیا

عمران خان کی کابینہ میں اب اگلی تبدیلی کب ہونے جارہی ہے؟ شیخ رشید نے بتادیا
عمران خان کی کابینہ میں اب اگلی تبدیلی کب ہونے جارہی ہے؟ شیخ رشید نے بتادیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزرا کی تبدیلی کا امکان ہے اور سابق وزیر خزانہ  اسد عمر کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ قلمدان کی تبدیلی کی ہدایت پر اسد عمر کابینہ سے ہی الگ ہوگئے تھے جس کے بعد مزید  وزراء کے بھی قلمدان بدلے گئے تاہم اسد عمر کابینہ سے ہی الگ  ہوگئے تھے ۔ 

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھا کہ ’’عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر تبدیل ہوسکتے ہیں تو عید کے بعد نئے وزیر آسکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ اسد عمر جلد ہی پاکستان کی کابینہ کا حصہ ہوں گے،عمران خان کابینہ میں تبدیلی لائیں گے اور اسد عمر کو نئی کابینہ میں ہونا چاہیے، وہ کوئی ناتجربہ کار وزیر نہیں تھے، ان پر الزام نہ لگایا جائے‘‘۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ طے ہے لیکن جب بھی ایسے معاہدے ہوتے ہیں تو وہ عام آدمی پر بوجھ ہوتے ہیں لیکن اسد عمر نے بھی بہت کوشش کی کہ عام آدمی پر دباؤ نہ پڑے لیکن بالاخر یہ دباؤ عوام پر ہی پڑتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معلوم ہے کہ عمران خان کی مجبوری ہے، اسے معیشت تباہ حالی میں ملی، تاہم عمران خان نے تبدیلی کی ہے انہیں نے ایسے لوگوں کو تبدیل کیا جو ان کے بہت قریب تھے کیونکہ وہ ڈیلیور کرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بیظیر بھٹو شہید ہوئیں، ان کے شوہر اور بیٹا کبھی کیس سننے نہیں گیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بیظیر بھٹو شہید ہوئیں، ان کے شوہر اور بیٹا کبھی کیس سننے نہیں گیا۔

مزید : قومی /سیاست