شبر زیدی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ ہے؟ خود ہی واضح کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے واضح کیا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں اور ان کے نام سے چلنے والا اکاﺅنٹ جعلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وضاحت کی ہے کہ ان کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی ٹویٹر اکاﺅنٹ نہیں ہے اور اس حوالے سے ان کے نام سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ٹوئٹر اکاﺅنٹ جعلی ہے۔