گوادر پی سی ہوٹل پر حملہ، اندر کتنے چینی شہری موجود ہیں؟ تشویشناک خبر آگئی

گوادر پی سی ہوٹل پر حملہ، اندر کتنے چینی شہری موجود ہیں؟ تشویشناک خبر آگئی
گوادر پی سی ہوٹل پر حملہ، اندر کتنے چینی شہری موجود ہیں؟ تشویشناک خبر آگئی

  



گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) گواد میں قائم پی سی ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اندر 40 چینی شہری موجود ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گوادر میں حملے کا نشانہ بننے والے پی سی ہوٹل میں 40 چینی باشندے موجود ہیں جبکہ ہوٹل کے اندر 30 پاکستانی بھی موجود ہیں ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے مابین مقابلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ گوادر میں قائم پی سی ہوٹل پر 5 دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے، دہشتگردوں کے پاس دستی بم اور دیگر اسلحہ موجود ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ہوٹل کوگھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /بلوچستان /گوادر