دوران پرواز خواتین مسافروں کو دانتوں سے کاٹنے والا شخص

دوران پرواز خواتین مسافروں کو دانتوں سے کاٹنے والا شخص
دوران پرواز خواتین مسافروں کو دانتوں سے کاٹنے والا شخص

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دوران پرواز مسافروں کے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہنگامہ کرنے کی خبریں تو گاہے آتی رہتی ہیں تاہم گزشتہ دنوں مانچسٹر سے سپین جانے والی ریان ایئر کی پرواز میں ایک مسافر نے ایسا خوفناک کام کرڈالا کہ طیارے میں موجود سینکڑوں مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ مسافر شراب کے نشے میں دھت ہو کر آپے سے باہر ہو گیا اورپہلے مسافر خواتین کو دانتوں سے کاٹنا شروع کر دیا اور پھر جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش کرڈالی۔ جب جہاز کے عملے نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو اس شخص نے آگ بجھانے والا آلہ اٹھا کر ان پر حملہ کر دیا، جس سے عملے کا ایک رکن معمولی زخمی ہو گیا۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب صورتحال جہاز کے عملے کے قابو سے باہر ہوتی نظر آئی تو کئی مسافر بھی اٹھ کر عملے کی مدد کو آ گئے اور اس مسافر کو پکر کر سیٹ کے ساتھ باندھ دیا۔ ویڈیو میں اس مسافر کو دوسرے مسافروں کو قتل کی دھمکیاں دیتے بھی سنا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب پرواز سپین کے جزیرے گرین کیناریا پر لینڈ ہوئی تو پولیس پہلے سے انتظار میں تھی، جس نے مسافر کو طیارے کے اندر سے ہی حراست میں لے لیا۔ اس واقعے پر ریان ایئر کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مسافروں سے تکلیف پر معذرت کی ہے اور بتایا کہ اس شخص کے ہمیشہ کے لیے ریان ایئرپر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -