دنیا کا امیر ترین آدمی دنیا سے باہر کیوں نکلنا چاہتا ہے؟

دنیا کا امیر ترین آدمی دنیا سے باہر کیوں نکلنا چاہتا ہے؟
دنیا کا امیر ترین آدمی دنیا سے باہر کیوں نکلنا چاہتا ہے؟

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمازون کے بانی جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں جو اس دنیا سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور اب ان کی اس عجیب خواہش کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ ویب سائٹ gadgetsnow.com کے مطابق گزشتہ دنوں جیف بیزوس نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس دوران اپنے پراجیکٹ ’بلیو اویجن‘ اور ’نیو مون لینڈر‘ کے بارے میں بات کی۔ اس موقع پر مون لینڈر کا تعارف بھی کرایا گیا جسے انہوں نے ’بلیو مون‘ کا نام دیا ہے۔ جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسی گاڑی ہے جس کے ذریعے چاند پر جایا جا سکے گا۔

اس موقع پر جیف بیزوس نے کہا کہ ”اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایک بار پھر چاند پر جائیں، لیکن اس بار واپس آنے کے لیے نہیں بلکہ وہیں مقیم ہونے کے لیے۔“ رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس اس پراجیکٹ کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو خلائی سفر کا موقع فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ تاحال خلاءاور خلائی سفر جیسی دلچسپیاں ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلن مسک اور دیگر چند کھرب پتیوں کے لیے ہیں لیکن جیف بیزوس نے یہ واضح کیا ہے کہ ان کا یہ پراجیکٹ آئندہ نسلوں کے لیے ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -