گوادر کے پی سی ہوٹل میں دہشت گردوں کا حملہ ،سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی

گوادر کے پی سی ہوٹل میں دہشت گردوں کا حملہ ،سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل ...
گوادر کے پی سی ہوٹل میں دہشت گردوں کا حملہ ،سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی

  



گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوادر میں واقع پی سی ہوٹل میں دہشت گردوں کے حملے کا ڈراپ سین ہو گیا اور سیکیورٹی اداروں نے تمام افراد کو بحفاظت ہوٹل سے نکال لیا ہے ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ہوٹل میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے اور اس دوران ہوٹل میں موجود افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ۔ہوٹل سے نکالے گئے ان افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ہوٹل میں حملے کے بعد تمام افراد حفاظت کے ساتھ باہر نکال لیا گیا ہے ۔دوسری جانب نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق حملے کے وقت ہوٹل میں کوئی گیسٹ موجود نہیں تھا ،اس وقت ہوٹل میں صرف لوکل سٹاف ڈیوٹی پر تھا ۔

واضح رہے کہ گوادر کے فائیو سٹار ہوٹل پی سی میں تین دہشت گردوں کے گھسنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد ہوٹل سے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں بھی آئی تھیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل اور علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /گوادر