گوادر پی سی ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ، کون شہید ہوا؟ آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا

گوادر پی سی ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ، کون شہید ہوا؟ آئی ایس پی آر نے اعلان ...
گوادر پی سی ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ، کون شہید ہوا؟ آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ گوادر پی سی ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوا ہے۔ دہشتگردوں کو اوپر کی منزل پر جانے والی سیڑھیوں پر محصور کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی سی ہوٹل گوادر میں تین دہشتگردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی گارڈز نے انہیں داخلی راستے پر روک لیا۔ دہشتگردوں اور سکیورٹی گارڈز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد پی سی ہوٹل گوادر میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرکلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پی سی ہوٹل میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو ٹاپ فلور پر جانے والی سیڑھیوں پر محصور کرلیا ہے۔