ونڈو کلینر کا مذاق اڑانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ صحیفہ جبار خٹک بھی میدان میں آگئیں

ونڈو کلینر کا مذاق اڑانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ صحیفہ جبار خٹک بھی ...
ونڈو کلینر کا مذاق اڑانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ صحیفہ جبار خٹک بھی میدان میں آگئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ونڈو کلینر کا مذاق اڑانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔

اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی تھی جس میں وہ ساتھی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کے ساتھ مل کر اپنے سیٹ پر کام کرنے والے ونڈو کلینر کا مذاق اڑا رہی تھیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صبور علی ، صحیفہ جبار خٹک اور ونڈو کلینر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسان شیخ ) نے ایک مشترکہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے مداحوں سے معافی مانگی۔ ’ ہم آپ لوگوں سے معافی مانگتے ہیں کچھ ایسے لفظ بولے گئے جنہیں سوشل میڈیا پر نہیں جانا چاہیے تھا جس کیلئے ہم معافی چاہتے ہیں‘ ۔

صحیفہ جبار خٹک نے اپنے بیان میں کہا ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ یہیں پر ختم ہوجائے تاکہ ہم اپنا کام دوبارہ شروع کرسکیں، سوائے معافی کے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے اس لیے برائے مہربانی اپنے دلوں کو صاف کردیجیے۔

مزید : تفریح