آئی ایس پی آر نے عوام الناس کے نام اہم پیغام جاری کردیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے عوام الناس کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ پیغام سوشل میڈیا پر جعلی تھریٹ الرٹس کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا کی اطلاعات پر کان نہ دھریں ، آئی ایس پی آر نے ایسے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے ۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے کا مقصد لوگوں کو وسوسوں اور شبہات میں مبتلا کرنا ہے، تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس دیکھے جاسکتے ہیں ۔