پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے طلبہ کیلئے ایسی سہولت متعارف کرادی جو پہلے کسی تعلیمی ادارے کے پاس نہیں ہے

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے طلبہ کیلئے ایسی سہولت متعارف ...
پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے طلبہ کیلئے ایسی سہولت متعارف کرادی جو پہلے کسی تعلیمی ادارے کے پاس نہیں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (پی یو سی آئی ٹی)نے اپنے کالج کی ویب سائٹ کا نیا ورژن اور یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ۔ نئی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل کے ذریعے طلبہ کو بروقت اور فوری معلومات میسر ہوسکیں گی۔
پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے پرنسپل میجر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد عارف بٹ کا کہنا ہے کہ انہیں طلبہ کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اس قدم کا اعلان کرنے پر خوشی ہے۔ پی یو سی آئی ٹی کی نئی ویب سائٹ کے موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں ورژن موجود ہیں جس کے باعث طلبہ کو اطلاعات تک فوری رسائی حاصل ہوگی۔
ویب سائٹ کی ڈویلپمنٹ کا ٹاسک پی یو سی آئی ٹی کے ویب ماسٹر محمد عاصم صدیق کو دیا گیا تھا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ انتھک محنت کرتے ہوئے اس ویب سائٹ کو ڈویلپ کیا۔ عاصم صدیق کے مطابق ایس ایس ایل سرٹیفکیٹ کی حامل یہ ویب سائٹ مکمل طور پر محفوظ ہے۔
پی یو سی آئی ٹی کے ویب ماسٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر عارف بٹ کو ویب سائٹ کے فیچرز سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئی ویب سائٹ جدید ترین ویب ٹیکنالوجی کے عین مطابق ڈویلپ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ایک نیا یو ٹیوب چینل بھی بنایا گیا ہے جہاں فیکلٹی لیکچرز ، سیمینارز اور یونیورسٹی کے ایونٹس باقاعدگی سے اپ لوڈ کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ بہت سے منفرد فیچرز کی حامل ہے جس پر کالج کے کھیلوں ، تعلیم ، خون کے عطیات ، جاب افیئرز ، سافٹ ویئر ایکسپو ، سٹوڈنٹس ٹورز ، فیکلٹی ایکٹیویٹیز سمیت تمام ایونٹ باقاعدگی سے اپ لوڈ کئے جائیں گے ۔
ڈاکٹر عارف بٹ نے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز اور کالجز کا پیپر لیس ( کاغذات کے بغیر) ماحول میں تبدیل ہونا ناگزیر ہو چکا ہے ۔ پی یو سی آئی ٹی نے اس طرف قدم اٹھالیا ہے ، کالج کے داخلہ سمیت تمام میجر پراسیس آن لائن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال 20 ہزار سے زائد امیدوار مختلف ڈگری پروگرامز کیلئے آن لائن اپلائی کرتے ہیں ،اینٹری ٹیسٹ رجسٹریشن چیکنگ سے لے کر فائنل ڈگری ٹرانسکرپٹ جنریشن تک تمام پراسیس کیمپس سافٹ ویئر (آن لائن اینٹری ٹیسٹ سسٹم ، آن لائن ایڈمیشن سسٹم اور کیمپس مینجمنٹ سسٹم ) سے ہی ہوتے ہیں۔
پرنسپل میجر (ریٹائرڈ ) ڈاکٹر محمد عارف بٹ نے پی یو سی آئی ٹی کے ویب ماسٹر عاصم صدیق اور شعیب انور سمیت جدید ترین ویب سائٹ ڈویلپ کرنے والی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے تمام سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے اور موبائل ایپ کو ون کلک سلوشن متعارف کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔