اسلام آباد کے قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی، انتہائی افسوسناک انکشاف

اسلام آباد کے قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی، انتہائی افسوسناک انکشاف
اسلام آباد کے قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی، انتہائی افسوسناک انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد کے قبرستانوں میں جگہ ختم ہوتی جارہی ہے اور اگلے 2 سال میں وفاقی دارالحکومت میں مردے دفنانے کیلئے جگہ نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے دعویٰ کیا کہ ایچ 11 کے قبرستان میں 118 ایکڑ جگہ تھی لیکن سی ڈی اے نے گھپلہ کرکے 38 ایکڑ زمین پر فائر اکیڈمی بنادی ہے۔ اسی قبرستان کی جگہ پر این ڈی ایم اے کے 2005 سے کیمپ قائم ہیں۔

محمد مالک کے مطابق ایچ 11 قبرستان کی 60 ایکڑ زمین زیر استعمال ہے جبکہ باقی بچ جانے والی 20 ایکڑ زمین اگلے 2 سال میں پوری ہوجائے گی۔ جس سے خدشہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں میتیں دفنانے کیلئے کوئی جگہ باقی نہیں بچے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -