کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے محکمہ صحت کا افسر زندگی ہار گیا

کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے محکمہ صحت کا افسر زندگی ہار گیا
کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے محکمہ صحت کا افسر زندگی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والا محکمہ صحت کا افسر ہائی بلڈ پریشر کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

رانا جمیل نامی محکمہ صحت کا افسر کورونا کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کام کر رہا تھا۔ اس کے ذمے مشتبہ کیسز کی سیمپلنگ، مریضوں کی ہپتال منتقلی سمیت روزانہ سیمپلز لے کر لاہور لیبارٹری پہنچاکر آنا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق رانا جمیل کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ڈی سی مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ رانا جمیل کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سپاہی تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔