چوری و ڈکیتی کی وارداتیں: شہریو ں سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان چھین لیا

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں: شہریو ں سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ڈاکووں نے ڈیفنس سی میں گھر سے 6 لاکھ 15ہزار اور دیگر سامان۔سبزہ زار سے 5 لاکھ 20 ہزار،زیورات۔شادمان سے 3 لاکھ 80 ہز ارکی نقدی لوٹ لیے۔ساندہ گھر سے 1 لاکھ 75 ہزارو دیگر سامان۔نصیر آبادسے 2 لاکھ،دیگر سامان لوٹ لیاگیا۔گوالمنڈی میں محبوب سے 58 ہزار روپے گجر پورہ میں اویس سے 30 ہزار روپے۔ شفیق آباد میں نظر حسین سے 20 ہزاراوردیگر سامان چھین لیاگیا۔مانگامنڈی اور لیاقت آباد سے گاڑیاں، سرور روڈ،شالیمار اور ٹبی سٹی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -