سی سی پی اوذوالفقار حمیدکی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

  سی سی پی اوذوالفقار حمیدکی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید نے پتنگ بازوں اور پتنگ فرشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازوں اور اس سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔آگاہی کیلئے علاقے کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور پولیس نے پتنگ بازی پر 06 ہزار 57 مقدمات درج کئے۔ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 06 ہزار 168 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال پتنگ بازی کے جرم میں 4 ہزار 800 سے زائد ملزمان کو چالان کیا جا چکا ہے۔ اسی طرح پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 68 ہزار 037 پتنگوں کو قبضہ میں لیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 07 ہزار سے زائد ڈور کی چرخیوں کو قبضہ میں لیا گیا۔سی سی پی او نے بتایا کہ لاہور کے مخلتف ڈویڑنز میں کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں گڈی پیرز، ڈور بنانے والے سامان کو قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ذمہ دار ہوگا۔ پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

مزید :

علاقائی -