ماضی کے تجربہ کار وکٹ کیپرز کی ٹپس مشعل راہ ہیں، سرفراز احمد
کر اچی (آن لائن)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کا تعلق ایک ایسے شہر سے جس نے مختلف ادوار میں پاکستان کے لئے عظیم وکٹ کیپرزپیدا کیے۔ اتوار کے روز اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ ایک ہی شہر سے تعلق کے سبب وہ معین خان اور راشد لطیف سے اکثر رہنمائی لیتے رہتے ہیں مگر دونوں سابق کھلاڑیوں کے ساتھ گزری ہر نشست ان کے علم میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔
، معین خان اور راشد لطیف نے آن لائن سیشنز کے ذریعے ان کے اعتماد میں اضافہ کیا، ماضی کے تجربہ کار وکٹ کیپرز کی ٹپس ان کے لیے مشعل راہ ہیں۔