والدین پتنگ بازی روکنے میں کردار ادا کریں،ڈی آئی جی آپریشنز
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان قرنطینہ مراکز،احساس کفالت سینٹرز،مساجد سمیت اہم شاہراؤں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ پتنگ سازکارخانوں اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔رائے بابر سعید نے کہا کہ پتنگ بازی جیسا جان لیوا کھیل کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سٹریٹ کرائم،منشیات فروشی اورون ویلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مکمل لاک ڈاؤن اورنرمی کے دنوں میں سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی۔