ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنے والا ڈاکو گرفتار نہ ہوسکا

  ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنے والا ڈاکو گرفتار نہ ہوسکا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ہیلمٹ پہن کر موٹرسائیکل پر اکیلے وارداتیں کرنے والا ڈاکو پولیس کیلئے درد سر بن گیا، ڈاکوماڈل ٹاون جیسے پوش علاقوں میں اب تک درجنوں وارداتیں کر چکا۔ مگر پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔ ماڈل ٹاون میں موٹرسائیکل پر اکیلے گھومنے اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے ڈکیت نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا۔ ملزم نے چند روز قبل گھر کی دہلیز پر خاتون سے ڈکیتی کی۔

،دو روز قبل بنک سکوائر مارکیٹ میں ہیلمٹ پہنے ڈاکو نے فائرنگ کرکے ڈی پی ایس کی سابق پرنسپل کو زخمی کیا، پولیس کو شبہ ہے ہیلمٹ پہن کر وارداتیں کرنے والا ایک ہی ملزم ہے

مزید :

علاقائی -