ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کی گئی۔نوجوان رضا کار گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کریں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو بریفنگ دی۔
شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور انٹر سٹی ناکہ جات پر تعینات پولیس اہلکاروں و افسران افطاری بجھوائی جا رہی ہے۔روزانہ کی بنیاد پر 1200 سے زائد جوانوں کو افطاری بجھوائی جا رہی ہے۔ پولیس جوانوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے پولیس لائنز میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کروایا گیا۔ سپرے بیرکس، دفاتر، میٹنگ ہال، لائبریری اورہوسٹلز میں کروایا گیا۔پولیس لائنز میں داخلے سے قبل تمام جوانوں کا تھرمل گن کے ذریعے ٹمپریچرباقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے۔فیلڈ ڈیوٹی خاص طور پر ناکہ جات پر تعینات اہلکاروں میں، حفاظتی کٹس، ہینڈگلوز، ماسک اور سینیٹائزرز تقیسم کئے گئے۔قرنطینہ سنٹرز سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 135 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔ جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمدیقینی بنانے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں اور داخلی و خارجی ناکہ جات پر روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زائد اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔