جزوی لاک ڈاؤن،خلاف ورز ی پر ابتک2206مقدمات درج

  جزوی لاک ڈاؤن،خلاف ورز ی پر ابتک2206مقدمات درج

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں مجموعی طور پرابتک2206مقدمات درج کئے گئے۔شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پر 02 لاکھ 27ہزار603 افرادسے نقل و حرکت بارے دریافت کیا گیا جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ 16ہزار260 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے 4448 شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی 02 لاکھ04 ہزار710 وہیکلزکو چیک کیا گیا۔مجموعی طور پر 115518 موٹر سائیکلوں، 29224 رکشوں، 6036 ٹیکسیوں، 43222 کاروں اور 10710 بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی7973موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -