”جیوندے وسدے لوگ“میں صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس شریک

”جیوندے وسدے لوگ“میں صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس شریک

  

لاہور(فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام”جیوندے وسدے لوگ“ میں صوبائی وزیر برائے سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کی بذریعہ ٹیلی فون شرکت، 15جولائی تک اسکولز کی تعطیلات کا فیصلہ بچوں اور اساتذہ کی بہتری کے لئے کیا،نویں جماعت کے طالب علموں کو دسویں میں پرموٹ کرکے اکٹھا امتحان لیا جائے گاپروگرام کے میزبان مدثر قدیر اور آ شر ندیم تھے جب کہ اپنی گفتگو میں صدر پاکستان اکیڈمی آ ف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق محمود میاں نے اس امر کا اظہار کیا کہ نزلہ کھانسی اور زکام کے ساتھ اگر سانس بھی پھولنا شروع ہوجائے تو یہ کرونا کی علامت ہے اور س سے بچاؤ صرف احتیاط ہی ہے میں تو یہ کہوں گا کہ اگر عام نزلہ زکام اور کھانسی کے مریض ماسک استعمال کریں تو اس سے وائرس کے پھیلاو میں 99فی صد تک کمی آ جائے گی صرف ایک فی صد کا احتمال باقی رہ جاتا ہے پروگرام کے اختتامی مراحل میں معروف تجزیہ کار اور ایڈیٹر سلیم بخاری بھی بزریعہ فون شریک ہوئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس حوالے سے ترتیب دئے گئے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔

تاکہ اس وائرس سے اپنا اور دوسروں کا تحفظ ممکن ہو۔ پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلی نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -