بھارتی مداحوں نے ہمیشہ بہت پیار دیا، گلوکار عاطف اسلم

  بھارتی مداحوں نے ہمیشہ بہت پیار دیا، گلوکار عاطف اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ بھارت میں پابندی کے باجود وہاں کے مداحوں نے خوب پیار دیا جس کا ایک ثبوت بھارت کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈ ’UnBanAtifAslam‘تھا۔ راک سٹار سے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا گیا سوال کہ موجودہ بحران اْن کے میوزک کیرئیر کو کس طرح نقصان پہنچا رہا ہے تو اس کا جواب دیتے ہوئے عاطف اسلم نے فلسفیانہ گفتگو کا آغاز کیا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں دنیا رک چکی ہے، ہر کاروبار لاک ڈاؤن کا شکار ہے، لوگ مساجد میں نماز نہیں پڑھ سکتے۔
مسلمانوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کی پابندی ہے جو تمام مسلمانوں کے لئے سب سے مقدس شہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں اگر مجھے کوئی فکر ہے تو وہ یومیہ اجرت لینے والوں کی ہے، مجھے یہ پریشانی لاحق ہے کہ اگر لاک ڈاو?ن کی مدت بڑھتی ہے تو ان کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوگا۔ عاطف اسلم نے فرنٹ لائن پر لڑنے والے تمام ڈاکٹرز کے لیے بھی پریشانی کااظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ڈاکٹرز خراج تحسین کے مستحق ہیں، دنیا میں اپنے ملک کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹروں کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔37سالہ گلوکار کا مداحوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’پرستار ہمیشہ ہی میرے حوالے سے تشویش میں رہتے ہیں، وبائی مرض کے دنوں میں مجھے ہزاروں کی تعداد میں پیغامات موصول ہوئے جس میں خیریت دریافت کی گئی تھی، اور پوچھا گیا تھا کہ کیا میں محفوظ مقام اور ملک میں ہی موجود ہوں عاطف کا کہنا تھا کہ میری فین فالونگ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ دنیا بھر کے لوگ مجھے پسند کرتے ہیں، میں بھی ان کی دل سے قدر کرتا ہوں کہ پرستاروں نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔بالی ووڈ کے حوالے سے سوال کہ کیا بھارت میں پابندی عائد کیے جانے سے عاطف کی شہرت میں کمی اور منافع بخش ذریعہ آمدنی میں کوئی فرق پڑا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت میں پابندی سے ان کی شہرت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ شہرت میں مزید اضافہ ہوا کہ وہاں کے پرستاروں نے پابندی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب اْن کا گانا فلم’نوٹ بْک‘ کے ساؤنڈ ٹریک سے ہٹادیا گیا تھا تو پرستاروں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی تھی۔ آمدنی کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’جتنا آپ کو ملنا ہو، مل کر رہتا ہے، کوئی اسے چھین نہیں سکتا۔

مزید :

کلچر -